Categories: Urdu News

لڑکی کے اغواء کی کوشش، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

مظفرگڑھ میں بھتہ مافیا کی دیدہ دلیری بڑھتی چلی جارہی ہے، تاجر سے بھتہ نہ ملنے پر پہلے گھر پر کریکر پھینکا ، پھر بھی پیسے نہ مِلنے پر اُسکی بیٹی کو اِغواء کرنے کی کوشش کی۔

سماء نے تاجر کی سات سالہ بیٹی کے اِغواء کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے دن دیہاڑے لڑکی کے اغوا کی کوشش کی۔

سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے بچی کے والد عارف خان کی مدعیت میں اغواء کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل بھی نامعلوم ملزمان عارف خان کے گھر پر کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے جس کے بعد تاجر نے گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ لگوایا تھا۔

تاجر نے بتایا کہ واٹس ایپ پر اس سے بھتہ مانگا گیا اور اس کو دھمکیاں بھی دی گئی تھیِں۔

پولیس کے مطابق فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل سوار کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے، پہلے اس کو گرفتار کرنا ضروری ہے۔ پولیس نے تاجر کو مزید سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

Source: SAMAA Urdu

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago