News

لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ علی عنان قمر نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے تاکہ وہ خود مختیار بن سکیں اور ملکی معیشت میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں ۔یہ بات انہوں نے عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ضلع کونسل کے جناح آڈیٹوریم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب کا اہتمام محکمہ لٹریسی اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی طرف سے کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے بنگلہ دیشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی ترقی میں اور معیشت مستحکم بنانے میں خواتین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو خواندگی کی ضرورت ہے ہر مرد و عورت کو پڑھنا لکھنا سیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواندگی کی شرح 60فیصد سے زائد ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع مظفر گڑہ میں گذشتہ سالوں سے سکولوں میں داخلے کی شرح میں بہتری آرہی ہے۔ تقریب سے سی ای او تعلیم مسعود ندیم، ڈی او لٹریسی طاہرہ رفیق، ملک خیر محمدبدھ نے بھی خطاب کیا اور خواندگی کی شرح میں اضافے کیلئے نان فارمل سکولوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں بچوں نے ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کئے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago