News

لمپی اسکن مویشیوں سے ہرگز انسانوں میں منتقل نہیں ہو سکتی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 اگست2022ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مظفرگڑھ ڈاکٹر طارق خان نے عوام کے نام ایک پیغام میں مویشیوں میں پھیلی ہوئی لمپی اسکن نامی بیماری کے مویشیوں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لمپی اسکن مویشیوں سے ہرگز انسانوں میں منتقل نہیں ہو سکتی عوام ان افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں اور انہیں نظرانداز کر دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے نمائندہ اے پی پی کو بتایا کہ اگر لمپی اسکن مویشیوں سے انسانوں میں منتقل ہوتی تو اب تک مویشیوں کا علاج معالجہ کرنے والے ویٹرنری ڈاکٹروں، ویٹرنری پیرا میڈیکل سٹاف،مویشیوں کی نگہداشت کرنے والوں،گلہ بانوں اور مویشی ذبح کرنے والے قصائیوں میں منتقل ہو چکی ہوتی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لمپی اسکن کا مویشیوں سے انسانوں میں منتقل ہونے کا قطعی طور پر کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا عوام لمپی اسکن سے متاثرہ مویشی کا گوشت،دودھ اور ان کی جو چیز بھی استعمال ہو سکتی ہے ہے بلا جھجھک اور بلا خوف استعمال کریں اس سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago