News

لائن لاسزاوربجلی چوری کے خاتمے کے لیے ہمیں مشترکہ جدوجہدکرنی ہے،ملک محمدیوسف

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 دسمبر2021ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرملک محمدیوسف نے کہا ہے کہ لائن لاسزاوربجلی چوری کے خاتمے کے لیے ہمیں مشترکہ جدوجہدکرنی ہے۔انجینئرزاورسٹاف کی دن رات جدوجہداورمحنت سے مقررکردہ اہداف کاحصول یقینی بنائیں گے۔اللہ تعالی نے ہمیں اپنے عوام اورمادروطن کی خدمت ایمانداری اوردیانتداری سے کرنے کاایک بہت بڑااورشاندارموقع فراہم کیاہے جسے ہم احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

میپکوافسران اورملازمین صارف دوست رویہ اپنائیں کمپنی میں کارپوریٹ کلچرکے فروغ کیلئے تمام تراقدامات کوبروئے کارلایاجارہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پرافسران وسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایس ڈی اوز،ایکسین اورسٹاف کمپنی کی جانب سے مقررکردہ اہدف کے حصول کے لیے دیانتداری اورمخلص ہوکرمحنت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

 

انہوں نے کہ بجلی بحالی کے کاموں کوسیفٹی پالیسی پرعملدرآمدکرکے مکمل کیاجائے اورٹی اینڈپی کے بغیرلائنوں پرہرگزکام نہ کیاجائے۔انہوں نے سرکل کے تمام ایس ڈی اوزکوہدایت کی کہ اتارے گئے میٹرزفوری طورپرایم اینڈٹی بھجوائے جائیں اورای آراوزکاسوفیصداندراج یقینی بنایاجائے۔بجلی چوروں اورڈیفالٹرزکے خلاف بغیرکسی دباؤکے کاروائی کی جائے۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل میپکوسرکل مظفرگڑھ محمد نعیم آخترسامٹیہ،ایکسین میپکوڈویڑن مظفرگڑھ فرقان زکریا،ایکسین میپکو ڈویڑن کوٹ ادوملک خورشید،ا یکسین میپکو ڈویڑن علی پورنزیراحمدگوپانگ،ایکسین لیہ بلال خان،ایکسین ایم اینڈٹی مظفرگڑھ ملک یعقوب گدارا،اورڈپٹی کمرشل منیجرمحمداظہاربھی موجود تھے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago