News

لائن سٹاف اپنے خاندان اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں، ایس ای میپکو

مظفرگڑہ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 فروری2023ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑہ انجینئرملک یعقوب احمدگدارانے کہاہے کہ سیفٹی سیمینارزکامقصدلائن سٹاف میں دوران ڈیوٹی سیفٹی کے شعورکواجاگرکرناہے۔ انہوں نے کہازندگی اللہ کی طرف سے عطاکردہ عظیم نعمت ہے اوراس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے۔اس نعمت کی حفاظت ہمارافرض ہے۔انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف اپنی زندگی،اپنے خاندان اوربچوں کے مستقبل پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہ کریں ہمیشہ سیفٹی اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض کوسرانجام دیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑہ میں منعقدہ سیفٹی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیفٹی سیمینارسے ایکسین میپکوڈویژن مظفرگڑہ محمدفرقان زکریا نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ سیفٹی ہدایات اور قوانین پر عمل کرنے سے ہی حادثات سے بچاجاسکتاہے۔

حادثات ہونے کی اہم ترین وجوہات میں حدسے زیادہ خوداعتمادی،PPEکے استعمال سے گریز،PTWنہ لینااورکام کی جگہ کودنوں اطراف پرعارضی ارتھ نہ کرناشامل ہیں۔

سیفٹی سیمینارسے زونل چیئرمین ہائیڈرویونین میپکوسرکل مظفر گڑہ ملک محمدالطاف(پیارے بھائی) نے بھی خطاب کیا اور ٹی اینڈپی کے استعمال کے مختلف طریقے بتائے اورکہا لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیرہرگزکام نہ کریں۔سیفٹی سیمینارمیں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل مظفرگڑہ ملک خورشید،میپکوڈویژن مظفرگڑہ کے ایس ڈی اوز ،سیفٹی انسپکٹر میپکو (ایچ ایس ای)محمد نعمان لیاقت ، یونین نمائندگان اورمیپکوسرکل مظفرگڑھ کے سپروائزری اورلائن سٹاف نے شرکت کی۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago