Categories: NewsUrdu News

قیام امن کیلئے فرقہ واریت اور مذہبی تعصبات کا ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ، کمشنر مظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔10 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 نومبر2016ء) پائیدار قیام امن کیلئے فرقہ واریت اور مذہبی تعصبات کا ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ،یہ بات کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے مظفرگڑھ میں انتظامی امور پر اجلاس صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی سی او شوکت علی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے علماء کرام کے تعاون سے عوام میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو فروغ دیا جائے ، انہوںنے مزید کہا ہے ضلع کی عوام کو اراضی کے ریکارڈ کی پڑتال کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ جو مواضعات ابھی کمپیوٹرائزد نہیں ہوئے ان کو فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کو چلانے کیلئے ٹیکس وصولی انتہائی ضروری ہے ،سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیںاور مقرر کردہ ہدف کو مکمل کیاجائے، کمشنر نے مزید کہا ہے کہ عوام کو تعلیم اور سہولت کی بنیادی او ر جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کے جو منصوبہ جات جاری ہے ان کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ، قبل ازیں ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے تمام مکابت فکر کے علماء اور عوام ضلع میں قیام امن کیلئے متحد ہیں،اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈکیا جارہا ہے ، اس کی تمام خامیوں کو ختم کیا گیا ہے جلد ہی تمام ریکارڈ مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں تعمیرو مرمت کے تمام منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ، جلد ہی تمام منصوبہ جات مکمل کرلیے جائیں گے ، اجلاس میں اے ڈی سی مہر خالد، ای ڈی او فنانس محمد اعظم، ڈی او سی شہزاد مگسی ، اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago