مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ پر امن پاکستان ہی ترقی کا ضامن ہے۔ضلع میں امن قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں ضلع کے علماء و مشائخ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈی پی او حسن اقبال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علماء ومشائخ پائیدار قیام امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام جمعہ کے خطبات میں امن کا درس دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں مستقل قیام امن کیلئے علماء ومشائخ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اس موقع ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی پر تشدد واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی شر پسند کو امن کی راہ میں رخنہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے قیام امن کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ملاقات میں علماء و مشائخ نے نمائندہ مولانا عبدالمعبود آزادنے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ مستقل قیام امن کے لیے انتظامیہ اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔علماء ومشائخ نے محراب و منبر سے ہمیشہ امن وامان کا درس دیا ہے۔ملاقات میں قاری عبد الغنی ثاقب،طارق شریف، غضنفر عباس نقوی اور امیر حسن بھی موجود تھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…