Categories: NewsUrdu News

قوم کی ملک سے محبت کے جذبات کو الفاظ کی شکل نہیں دی جاسکتی، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔6 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 ستمبر2018ء) پاک وطن کی حفاظت کیلئے جب بھی قربانی کی ضرورت پڑی پاک فوج کے جوانو ں سمیت ملک کے ہر فرد نے لیبک کہا اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، قوم کا یہ جوش و جذبہ دیکھ کر یہ یقین پختہ ہوگیا ہے پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں منعقد ہونے والی یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر فرد میں ملک کی محبت اور عقیدت کے جذبات کو الفاظ کی شکل نہیں دی جاسکتی ،آج پوری قوم عہد کرکے دشمن کو یہ پیغام دیتی ہے کہ جس دن دشمن نے پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھا وہ دن 6ستمبر بنا دے گی ، اس ملک کے ذرے ذرے کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد ہے اور اس پر اپنی جان وار سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں ، ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پاک مٹی کی حفاظت کیلئے جن شہدا نے اپنی جان نچھاور کی ان کا عزم و حوصلہ اپنی مثال آپ ہے اور ان کے لواحقین نے جس صبر و تحمل اور عظمت کا مظاہر ہ کیا انکی مثال دنیا میں نہیں ملتی ،انہوں نے کہا کہ آج ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ جس مقصد کیلئے شہدا نے اپنے جانوں کی قربانی دی اس شمع کو جلائے رکھنا ہے اس عزم کو زندہ رکھنا ہے، اس ملک کو سنوارنا ہے اور اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھانا ہے اور اس ملک کو آگے بڑھانا ہے، پاک فوج کے میجر عبدالرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس مسلمان نے اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت ، اپنی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کردی وہ شہید ہے چاہے وہ کوئی فوجی جوان ہو، کوئی پولیس کا جوان ہو، کوئی استاد ہویا کوئی عام شہری ہو، آج ہم سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کہ ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان تک قربان کردیں گے ، چیئر مین ضلع کونسل عمر خان گوپانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید مر کر بھی زندہ رہتے ہیں ، ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے جس عزم و حوصلے سے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کیا وہ قابل تحسین ہے سکولوں کے طلبا و طالبات نے تقاریر او رملی نغموں سے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف رحمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد، ڈی او تعلیم عقیدت حسین، سول سوسائٹی سے گلزار عباس نقوی، ہلال جاوید کاظمی، مولانا عبدالغنی ثاقب، اساتذہ، سکولوں کے طلباء وطالبات، ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے شہدا کے لواحقین نے بھر پور شرکت کی، تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی و ترقی اور شہدا کی درجان کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago