Categories: NewsUrdu News

قومی ووٹرڈے کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد

مظفر گڑھ۔7 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2016ء)ریاست کا وجود عوام کے وجود سے قائم رہتا ہے ، عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے اپنے نمائندے منتخب کرتی ہے جو عوام، قوم اور ریاست کی سمت کا تعین کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی مظفرگڑھ غلام عباس سومرو نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال مظفرگڑھ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا محض ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے بہترین امیدوار کا انتخاب کرے، جو عوام کے مسائل کو حل کرسکے جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو، انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق خواتین ، مردوں، نوجوانوں ، معذور افراد ، خواجہ سراء اور اقلیتوں سب کو ووٹ ڈالنے کا برابر حق ہے ، اب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ عوام میں اس بات کا شعور بیدار کریں کہ وہ انتخابات سے قبل اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور انتخابات کے دوران اس کا صحیح استعمال کریں، قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ چوہدری اکرم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ 1970سے 2013کے انتخابات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں ووٹ ڈالنے کی شرح خاطر خواہ نہیں رہی جس کی وجہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی نہ ہونا ہے، آج کے سیمینار کے انعقاد کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے اور شناختی کارڈ کا حصول ،ووٹ کے اندراج اور ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے آشنا کرانا ہے، اس موقع پر پروفیسر افتخار ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے تو اس کے صحیح استعمال نہ کرنا ایک خیانت ہے انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہنا لمحہ فکریہ ہے ، انتخابات کے دوران نہ صرف عوام کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جائے بلکہ عوام کا ووٹ ڈالنے کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام انتخابات کے دوران شوق سے ووٹ ڈالیں اور بہتریں نمائندے منتخب ہو سکیں جو ملک و قوم کے ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ، سیمینار سے رانا وقار ایڈووکیٹ ، منزہ رباب، کلیم اللہ ، شاہانہ شانی، ڈی ڈی او تعلیم مختیار حسین نے بھی خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، سیمینار میں ٹی ایم اے شیخ اشتیاق، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، حافظ اکبر نقاش ، مسز اقبال ، تنویر شہزادسمیت سیاسی ، سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی کے نمائندگان ، وکلاء اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago