Categories: NewsUrdu News

قومی میڈیا کشمیر پر خصوصی ڈیسک قائم کرے،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جولائی2020ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ قومی میڈیا کشمیر پر خصوصی ڈیسک قائم کرے،3 سالہ معصوم بچے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کردیا گیا،عالمی برادری کی اس پر خاموشی افسوس ناک ہے۔ وزیر اعظم ازادکشمیرحریت رہنماء اشرف صحرائی کے بھتیجے کے گھر گئے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے جنید صحرائی شہید کے درجات کی بلندی کیلیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کا المیہ بین الاقوامی توجہ کا متقاضی ہے،سیاسی لڑائی کو جتنا وقت اور کوریج دی جاتی ہے اس کا دس فیصد بھی کشمیر کو نہیں ملتی، بشیر احمد کے قتل کا واقعہ معمولی نہیں شام میں ایک بچے کے ڈوب کر مر جانے پر دنیا ہل گئی تھی، بشیر احمد کے قتل کے واقعے نے پھر دنیا کو جھنجوڑا ہے، مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ فیصلوں کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے، شہید بشیر احمد کی تصویر جس پر اسکا ننھا نواسہ بیٹھا ہے سے دنیا کو ہل جانا چاہیے تھا، دنیا کی بے حسی کشمیریوں کیلیے سوہان روح بن چکی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قومی میڈیا کو شہید بشیر احمد کی تصویر کو بریکنگ نیوز اور ہیڈ لائن میں رکھنا چاہیے تھا، قومی میڈیا کشمیر کے معاملے پر خصوصی ڈیسک بنائے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں وقت ضائع نہ کیا جائے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت ایک کے بعد ایک قدم اٹھا رہا ہے اسے روکنا اب ضروری ہے، کشمیر پر سفارتی انگیخت اب قومی ضرورت بن چکا ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سیاسی ترجمانوں کی آپس کی دھینگا مشتی سے قوم تنگ آ چکی، قومی سطح پر تیز سفرتکاری کی ضرورت ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago