Categories: NewsUrdu News

قومیں وہی زندہ رہتی ہیں جو اپنی آنے والی نسل کے لئے بہترپلاننگ کرتی ہیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صہیب رومی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مارچ2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صہیب رومی نے کہا ہے کہ قومیں وہی زندہ رہتی ہیں جو اپنی آنے والی نسل کے لئے بہترپلاننگ کرتی ہیں، آج کے بچے نونہال ہمار امستقبل ہیں ان کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں مظفرگڑھ خان پور رینج میں ہزاروں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، ڈی پی او سید ندیم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیائ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب حسین بھی موجود تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ شجر کاری اس مہم میں ہر شعبہ کے افراد کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کی شرح بہت کم ہے، ضلع مظفرگڑھ میں ہزاروں ایکٹر پر شجر کاری کرنا خوش آئند ہے، مظفرگڑھ پنجاب بھر میں واجد ضلع ہوگا جہاں اتنی بڑی تعداد میں پودے لگائے جارہے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ شجری کی مہم ایک قومی مہم ہے جس میں ہر شخص نے حصہ لینا ہے، آج ہم خان پور رینج میں 12ہزار 100پودے بیک وقت لگا کر اس کی ابتدا کررہے ہیں، مظفرگڑھ کے ہر شہری کو ایک ایک پودا لازمی لگانا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے جو پودے لگائے تھے آج ہم ان سے ہوا، آکسیجن، سایہ، پھل اور سانس لے رہے ہیں آج ہم اپنی آنے والی نسل کیلئے یہ شجر کاری کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع میں سرکاری اراضی پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے گی اور ایسے مقامات کو تفریحی گاہوں او سیر گاہوں کا درجہ دیا جائے گا جہاں لوگ اپنے بچوں اورفیملی کیساتھ آ کر صحت مند تفریحی سے لطف اندوز ہونگے، اس موقع پر ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی وسیعی پیمانے پرشجر کاری مہم ایک صحت مند اقدام ہے جس میں ہر شہری کو حصہ لینا چاہیے، درختوں سے انسانی زندگی کی بقا ہے، ہر شخص اپنے گھر وں، محلوں اور گلیوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تو مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں، اس موقع پر ڈی ایف او مدثر شوکت نے بتایا کہ شجر کاری کی اس خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں 13ہزار ایکٹر اراضی پر 13لاکھ10ہزار پودے لگائے جائیں گے، 9لاکھ68ہزار پودے چراگاہوں پر، 2لاکھ71ہزار پودے بیلوں پر اور 71ہزار پودے نہروں پر لگائے جائیں گے، بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صہیب رومی، ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او سید ندیم عباس نے پودے بھی لگائے، اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر رانا مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد یوسف الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شعیب مگسی، ریسکیو 1122 سے ڈاکٹر ارشاد الحق، ڈی او ایجوکیشن ثمینہ بشر، انجمن تاجران سے ملک جاوید اختر، شیخ عامر سلیم، امیر حسن، ام کلثوم سیال، شاہانہ عباس شانی، سول سوسائٹی کے نمائندگان، وکلائ ، میونسپل کارپوریشن کے افسران و اہلکار، لائیو سٹاک کے افسران و اہلکاران،بہبود آبادی کے افسران واہلکار، اپیکا کے عہدیدار، ریسکیو1122اور پولیس کے جوان سمیت سکولوں اور کالجز کے اساتذہ، پروفیسر، لیکچرار، طلباء وطالبات اور شہریوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago