News

قرض واپسی کے تقاضے پر نوجوان کو مبینہ طور پر برہنہ کر کے تشدد کرنیوالے7 افراد کے خلاف مقدمہ درج،ایک ملزم گرفتار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 جون2022ء) قرض واپسی کے تقاضے پر نوجوان کو مبینہ طور پر برہنہ کر کے تشدد کرنیوالے7 افراد کے خلاف مقدمہ درج،ایک ملزم گرفتار۔

پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں کے موضع ھالہ کے رہائشی محمد صوبن ولد فرید حسین نے محمد شہباز گرمانی ولد بشیر گرمانی کو قرضہ دیا ہوا تھا جس کی واپسی کا اس نے تقاضہ کیا، محمد شہباز نے اسے فون کر کے رقم واپس کرنے کےلئے روف گرمانی کے پولٹری فارم پر بلایا جہاں محمد صوبن کے پہنچنے پرمحمد شہباز نے محمد شیراز گرمانی ،صدام گرمانی، محمد شعیب اور3 نامعلوم افراد کے ہمراہ اسے برہنہ کرکے اس پر شدید تشدد کیا اس کی وڈیوبنائی۔

 

محمد صوبن کے شور وغوغا پر آس پاس کے لوگوں نے پہنچ کر اس کی جان بخشی کرائی، پولیس تھانہ محمود کوٹ نے محمد صوبن کی مدعیت میں 4 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ عزیزاللہ خان نے محمد شہباز کو گرفتار کر کے باقی ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago