Categories: NewsUrdu News

قدار کو اس کا حق دلانا ہماری ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے ورثاء فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، حقدار کو اس کا حق دلانا ہماری ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔یہ بات انہوں نے کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء گجر ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس کی دوران درخواست گزار خود یا اپنے نمائندے کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ درخواست پر سماعت مکمل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جو کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کو کمیٹی میں سماعت نہیں کیا جا سکتا تاہم عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ان کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو قانون کے مطابق میرٹ پر حل کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں کہا کہ ریاست کی رٹ کو نافذ کرنے کے لئے شر پسند عناصر اور ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago