Categories: NewsUrdu News

قا ئد اعظم کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے وزیر اعظم محمدنواز شریف دن رات محنت کررہے ہیں‘ حمادنوازٹیپو

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2016ء)مسلم لیگ (ن )سیکریٹریٹ مظفرگڑھ میں حماد نواز خان ٹیپو کی رہائش گاہ پر قا ئد اعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم پاکستان کا یوم پیدائش پر جوش طریقے سے منا یا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔اس مو قع پر ایم پی اے حماد نواز خان ٹیپو نے قا ئدا عظم محمد علی جناح کی ملک پاکستان کے حصول کے لئے کی گئی انتھک محنت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ قا ئد اعظم محمد علی جناح نے انگریزو اور ہندوئوں سے مسلمانوں کے لئے اپنی مذہبی آزادی کے لئے ایک الگ وطن کے حصول کے لئے بے دریغ قربانیاں دیں اور انکے ساتھیوں نے بھی انکے شا نہ بشانہ ہمہ قسمی قربانیاں دے کر ملک پاکستان حا صل کیا ۔انہوں نے کہا کہ قا ئد اعظم کے مشن کو جاری رکھنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان دن رات محنت کررہے ہیں اور ملک کی ترقی کے لئے ناقا بل فراموش اقدامات کررہے ہیں۔اس موقع پر خان قدوس نواز خان ،رئوف حسن قریشی ضلعی صدر یوتھ ونگ،فواد احمد خان ضلعی صدر ایم ایس ایف ،ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) شیخ حبیب احمد ،مختیار احمد چوغطہ ،صابر حسین قریشی ،عاد ل قریشی ،کونسلر بلدیہ عارف قریشی ،لیاقت پٹھان،اسرار احمد شیروانی ،خرم مہدی شاہ ،شوکت قادری ،یاسر اسد،عبدالرحیم کھوکھر،یونس مانی سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔حماد نواز خان ٹیپو نے یوم پیدائش قا ئد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کا کیک کاٹا اور کارکنان میں تقسیم کیا گیا ۔آخر میں ملک کی سلامتی اور میاں محمد نواز شریف کی لمبی عمر کے لئے خصو صی دعا کی گئی ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago