Categories: NewsUrdu News

قانون کے تحت ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کرلئے جائیں گے،ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات

مظفر گڑھ۔20 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات سید اشفاق احمد نے کہا ہے کہ پولی تھین بیگز آردیننس2002کے تحت بننے والے رولز 2004کے تحت کالے رنگ اور دیگر تمام پولی تھین بیگز جس کی موٹائی 15مائیکرون سے کم ہو ان کی تیاری ، فروخت ، استعمال اور درآمد نہ صرف ممنوع ہے بلکہ خلاف ورزی پر سیکشن 4کے تحت 50ہزار روپے جرمانہ یا 3ماہ قید یا یکمشت دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔سینئر سول جج بطور ماحولیات مجسٹریٹ سزاد ینے کی مجاز عدالت ہے۔ یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں مختلف دکانوں پر پولی تھین بیگز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کرلئے جائیں گے اور دکان یا کاروبارکو سیل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولی تھین ویسٹ سے آلودگی کے ساتھ ساتھ شہروں کی صفائی کی ابتر صورتحال اور سیوریج کے نظام کی بندش کی وجہ بنتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ ممنوعہ پولی تھین بیگز کی تیاری ، فروخت ، استعمال اور درآمد کے خلاف محکمہ ماحولیات کی بھر پور کاروائی جاری ہے ، پولی تھین بیگز کی وجہ سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ، صحت اور فصلوں پر برے اثرات کی وجہ سے محکمہ ماحولیات کاروائی کے ساتھ ساتھ عوام کو آگاہی بھی دے رہا ہے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago