Categories: NewsUrdu News

فیلڈافسران اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – 05 جولائی2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ فیلڈافسران اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں لائن لاسز کو فیڈر کی سطح پر کنٹرول کریں ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی وصولی کے اہداف حاصل کریں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں،بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔لائن لاسزکنٹرول نہ کرنے اور ڈیفالٹرز سے وصولی کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیں۔انہوں نے کہاایکسین اور ایس ڈی اوخود فیلڈ میں نکلیں،لائن لاسز اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔

ایس ڈی اوز فیلڈ میں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی کی چیکنگ کریں اور لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا تمام افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔اس موقع پرجنرل منیجرکسٹمر سروسزخواجہ غلام یاسین سپرنٹنڈنگ انجینئر مظفر گڑھ انجینئر سلیم خان تونسوی ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ ظفراقبال گِل ایکسین علی پور ڈویڑن ملک یعقوب گدارہ،سرکل مظفر گڑھ کے آفیسرز سرکل مظفر گڑھ کے تمام ایس ڈی اوز اوراے پی آر او بھی موجود تھے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago