مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 جون2020ء) مظفرگڑھ کے قصبہ سنانواں میں سپریم کورٹ کے حکم پر شیخو شوگر ملز کی طرف سے گھریلو صارفین کے لیے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دستیاب۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ سنانواں میں شیخو شوگر ملز کی طرف سے فیئر پرائس شاپ پر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چینی 70 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے،جس پر لوگوں کی کثیر تعداد نے قطار در قطار چینی حاصل کی۔فیئر پرائس شاپ پر موجود عامر، ریاض، رشید،وحید اور دیگر لوگوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے چینی سستی کرنے پر شکر گزار ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا دائرہ کار وسیع کر کے عام دکان داروں تک پہنچایا جائے تا کہ عوام کو ڈائریکٹ ریلیف مل سکے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…