مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مارچ2023ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ میں فیٹ اینڈ آئل یونٹ پر چھاپہ ما رکر320 کلو گرام غیر معیاری گھی تلف کر دیا جبکہ،معیار بہتر نہ ہونے پر پروڈکشن بند کر دی گئی۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ماہ صیام میں عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر زکریا انٹرپرائز فیٹ اینڈ آئل یونٹ پر چھاپہ مار کر 320 کلو گرام غیر معیاری گھی تلف کر دیا ہے،معیار بہتر نہ ہونے پر پروڈکشن بھی بند کر دی ہے، دوران چیکنگ گھی میں وٹامن اے کی کمی پائی گئی۔
فوڈ اتھارٹی قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا ہے۔اس موقع پر ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معیار کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…