Categories: NewsUrdu News

فورٹ منرو میں منظور کیڈٹ کالج کی تعمیر میں رکاوٹ ختم اور روکے گئے فنڈز بحال کئے جائیں،رانا امجد علی امجد

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جنوری2020ء) جنوبی پنجاب کے سیاحتی علاقے فورٹ منرو میں منظور کیڈٹ کالج کی تعمیر میں رکاوٹ ختم اور روکے گئے فنڈز بحال کئے جائیں ۔موجودہ حکومت نے کیڈٹ کالج کے فنڈز روک کر جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی کی ہی, یہ بات قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ 19 مارچ 2018 کو منظور ہونے والے اس کیڈٹ کالج کے فنڈز کو روکے رکھنا ڈیرہ غازی خان خاص کر تحصیل کوہ سلیمان کی عوام سے سخت زیادتی ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں .انہوں نے کہا کہ حالانکہ پچھلے سال پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایئر فورس کے درمیان معاہدہ ہوا،جس میں،نہ صرف فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج قائم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی بلکہ حکومت پنجاب نے کیڈٹ کالج اور ویلفیئر سٹی کے قیام کے لئے 100 ایکڑ اراضی بھی ائرفورس کو دے دی تھی،جس کی باقاعدہ حد بندی ہوئی اور قبضہ حاصل کیا گیا یہ معاہدہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہہباز شریف نے کیا تھا . لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی اس اہم منصوبہ کے فنڈز روک دئیے جو تاحال رکے ہوئے ہیں انہوں نے وزیراعلی سے فوری فنڈز ریلیز کر کے کیڈٹ کالج فورٹ منرو کا سنگ بنیاد رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے طلبہ کا اعلی تعلیم کا خواب پورا ہو سکے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago