Categories: NewsUrdu News

غیر معیاری اور جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈی سی او

مظفرگڑھ ۔6اگست (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔06اگست۔2015ء) ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے اور عطائی ڈاکٹر انسانیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع میں ڈرگ قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ، ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز کی فہرستیں مربت کی جائیں جو سپیشل برانچ کو بھی فراہم کی جائیں، محکمہ صحت کے لئے خرید کی جانے والی ادویات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کوفعال بنایا جائے ، ڈرگز انسپکٹر روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل سٹوروں کا معائنہ کریں اور غیر معیاری و جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، نیم حکیموں اور عطائی ڈاکٹر وں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے، ان کے اشتہاروں کو روکا جائے ،انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی مختلف اوقات میں مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ کریں او ر اس کی رپورٹ پیش کریں، اجلاس میں سیکرٹری ٹاسک فورس قلندر خان نے بتایا کہ گذشہ ماہ ڈرگ انسپکٹرز نے 274میڈیکل سٹوروں کی پڑتال کی اور 69نمونہ جات حاصل کیے جس میں سے غیر قانونی ادویات رکھنے ، بغیر لائسنس کے ادویات کا کاروبار کرنے پر 26میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا، 3کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں جبکہ 29کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ریفر کئے گئے ،انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 33کیس ڈرگ کورٹ کو بھیجے گئیں ہیں ایک کیس میں فیصلہ سنادیا گیا ہے جس میں 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، اجلاس میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر اطہر اقبال، ڈی او صحت ڈاکٹر وامق الرحمن، ڈی او سپیشل برانچ محمد اکرم نیازی، ڈرگ انسپکٹر الیاس عاصم، میاں عاصم ، عادل جمیل اور عمران جاویدنے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago