News

غیر سرکاری تنظیموں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 03 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی قدرتی آفات میں متاثرین کی امداد اور فلاح و بہبود کیلئے غیر سرکاری تنظیموں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیمیں ہر سطح پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاونت کرتی ہیں اور ضلع اور یہاں کی عوام کی بہتری کیلئے کام کرتیں ہیں۔

یہ بات انہوں نے مقامی، قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ سیلاب کی صورتحال اور متاثرین کی امداد کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال محمد اکرم تکلیر، ڈسٹرکٹ آفیسر پی ڈی ایم اے عرفان سیال، سوشل ویلفیئر افسران علی پور سے سجاد حسین، شہر سلطان سے محمد خلیل الرحمٰن، مظفرگڑھ سے محمد عامر، کوٹ ادو سے سعدیہ سلیم سمیت مقامی، قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب نے مل کر انسانیت کی خدمت کیلئے لگن سے کام کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام غیر سرکاری تنظیمیں سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت کے بغیر کوئی کام نہ کریں، کوئی کام شروع کرنے سے قبل سوشل ویلفیئر یا ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ علم میں رہے کہ کہاں کہاں کون کون کام کررہا ہے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago