News

غیر رجسٹرڈ/اپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مظفرگڑھ مخدوم غلام قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ہدایت پر سوموار سے غیر رجسٹرڈ/اپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں اور تھانہ جات کی سطح پر محکمہ ایکسائز کا عملہ ایسی گاڑیوں اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے گا،ای ٹی او مخدوم غلام قاسم نے مزید بتایا کہ سیکشن 97 اے کے تحت عملہ ایکسائز کو سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ نے درجنوں مرتبہ منادی کرائی ہے کہ بغیر نمبر موٹرسائیکلوں،گاڑیوں اور دیگر وہیکلز کی رجسٹریشن کرائی جائے اور محکمہ ایکسائز کی منظور شدہ نمبر پلیٹیں لگائی جائیں اب غفلت کے مرتکب وہیکلز مالکان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے ایسے تمام موٹر مالکان کو تنبیہ کی کہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کےلئے فوری طور پر اپنی وہیکلز کی رجسٹریشن کرائیں اور محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹس لگائیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago