Categories: NewsUrdu News

غفلت کے مرتکب ملازمین کا کڑا احتساب کیا جائیگا،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 نومبر2018ء) ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ حکومت عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے 24/7 سینٹرز کو فعال بنانے کیلئے جزا و سزا کے طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کی غیر حاضری یا سرکاری امور میں غفلت کے مرتکب افراد کا کڑا احتساب کیا جائیگا۔یہ بات انہوں نے چارج سنبھالنے کے پہلے روز رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ دیہی مرکز صحت خانگڑھ اور بنیادی مرکز صحت جگت پور 24/7 سینٹر کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔ اس سے قبل ڈاکٹر سلیم اکبرکی بطور سی ای او ہیلتھ تقرری اور ڈاکٹر صدیق بلوچ کے تبادلہ کے سلسلہ میں سٹاف کی جانب سے اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سلیم اکبر نے ڈاکٹر صدیق بلوچ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر صدیق بلوچ نے مظفرگڑھ میں اپنے مختصر سے عرصہ میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ عوام الناس کی بہتری کیلئے رات دن کوشان رہوں گا۔ بعد ازاں ڈاکٹر صدیق بلوچ نے ان کی زبردست پزیرائی پر افسران اور عملہ کا شکریہ ادا کیا اور مظفرگڑھ میں بیتے دنوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اقبال مکول جام عبدالحمید عدنان لغاری نے بھی خطاب کیا اور ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago