مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2023ء) وفاقی وزیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو سہارا دینا حکومت پاکستان کی آئینی زمہ واری ہے، غربت کا شکار مہنگائی سے پسے ہوئے لوگوں سے بی آئی ایس پی پروگرام کی افادیت پوچھیں کہ اس پروگرام سے انہیں کیا فائدہ مل رہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام کے دائرہ کار کو شہید بی بی کے ویژن کے مطابق وسعت دی جائے،بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط میں 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ کے نواحی علاقے خانگڑھ میں بینظیر ڈائنا مک رجسٹری سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،افتتاحی تقریب کی میزبانی وفاقی وزیر مملکت و ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کی۔
انہوں نے پی ٹی ائی کے سربراہ عمران خان کو کری تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی ان کی آئی ایم ایف سے طے کی گئی شرائط کا نتیجہ ہے اور اس مہنگائی کی تمام زمہ واری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی کے دنوں میں بھی ریلیف پروگرام دیئے ہیں جن میں سیلاب متاثرین کے لیے 70 ارب روپے کی رقم بھی شامل ہے جبکہ بی آئی ایس پی پروگرام کی سہ ماہی قسط 25 فیصد زیادہ دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا اور اب ڈیفالٹ سے بچانے کےلئے کوششیں کررہی ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…