مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مئی2019ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن اسداللہ فیض نے کہا کہ غریب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعیناتی کے بعد ضلع مظفر گڑھ کے اپنے پہلے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور رجب طیب اردوان ہسپتال کے معائنے کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور اسسٹنٹ کمشنر ظہور حسین بھٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ضلع کے لوگوں کو علاج ومعالجہ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، اسی طرح رجب طیب اردوان اس خطے کا اہم ہسپتال ہے، ان ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا اور یہاں بہتر ماحول مہیا کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…