Categories: NewsUrdu News

غریب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ کے غریب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ضلع کی 45 لاکھ آبادی کو علاج ومعالجہ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، اس ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا اور یہاں بہتر ماحول مہیا کرنا اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو علاج اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں پارکنگ کے مسائل کو حل کیا جائے، انٹری اور ایگزٹ گیٹ الگ کئے جائیں تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء الحسن اور ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج و معالجہ کی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

17 hours ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

6 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago