Categories: NewsUrdu News

عوام کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں،ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرعوام کے مسائل کوان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر پر بھی کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں، سرکاری خدمات کی فراہم کیلئے ایک منظم نظام بنایا گیا ہے، جس سے عوامی مسائل کو حل کیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے ڈی پی او سید ندیم عباس کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر پر کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے تمام شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد جاری رہے گا، اس موقع پر ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے محکمہ پولیس دستیاب وسائل کو برؤے کار لا کرہر ممکن اقدامات کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ قتل کے پرانے مقدمات کو ٹریس کرنا اور ملزمان کو گرفتار کرنا جتوئی پولیس کی بہترین کارکردگی ہے، عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے پولیس کا ہر جوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔کھلی کچہری میں تھانہ جتوئی اور تھانہ میر ہزار سے متعلق قتل کے مقدمات کو ٹریس اور ان کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے، کھلی کچہری میں پولیس سرکل جتوئی کے ایس ڈی پی او اور تمام ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago