Categories: NewsUrdu News

عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کی مطابق عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، شہری کھلی کچہری کا انتظار نہ کیا کریں وہ اپنے مسائل ہفتے کی دیگر ایام میں بھی ان کے دفتر میں پیش کرسکتے ہیں ان پر قانون کے مطابق اور میرٹ پر کاروائی کیا جائے گی یہ بات انہوں نے ہفتہ وار کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطائ الحق، اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کی صفائی اور سیوریج کے نظام کو بحال کرنے پر کام جاری ہے اور اس کے مستقل حل کیلئے چیف آفیسر بلدیہ مظفرگڑھ کو ہدایت کی گئی ہے، ایک سائل کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکولوں کے کھیل کے میدان کسی پرائیویٹ کلب کو نہیں دئیے جاسکتے تاہم سکول انتظامیہ اور سی ای او تعلیم کی مشاورت سے سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے سکول کے بچوں کیلئے کھیل کے میدان شامل کے اوقات میں کھولے جاسکتے ہیں، ایک سائل کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو سفر اور آمدو رفت کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع کونسل کے بس سٹینڈ کی تعمیرو مرمت کا کام جاری ہے، بس سٹینڈ کے فعال ہونے پر شہر میں قائم تمام غیر قانونی بس سٹینڈ ختم کردئیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیاض پار ک عوام کی ملکیت ہے مفادعامہ کیلئے فیاض پارک میں قائم سرکاری کوارٹر کو مسمار کیا جائے گا اس میں رہائش پذیر ملازمین کو نوٹس جاری کردئے گئے تھے اس میں مزید 3دن کی توسیعی کی جارہی ہے، ایک سائل کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے، جن کلینگ کو سیل کیا گیا تھا اگر ان کی سیل غیر قانونی طور پر ختم کی گئی ہے تو اس کی خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے، انہوں نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ یہ شہریوں کی بھی ذمہ دار ہے کہ وہ کسی اتائی ڈاکٹر سے اپنا علاج نہ کرائیں جو ان کی جان کیلئے خطرہ ہیں۔
کھلی کچہر ی میں محکمہ ریونیو سے متعلق درخواستیں دی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی ریونیو کے ہدایت کی کہ ان پر فوری کاروائی کی جائے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago