Categories: NewsUrdu News

عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا حکومت پنجاب کا وژ ن ہے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا حکومت پنجاب کا وژن ہے جس کے تحت ہم ضلع مظفر گڑھ کے تمام قصبوں میں کھلی کچہری منعقد کر رہے ہیں تاکہ عوام سے براہ راست رابطہ کرکے ان کی شکایات سنی جائیں اور انکے مسائل کو حل کیا جائی.ان خیالات کااظہار انہوں نے آج چوک سرور شہید میں عوامی مسائل کے کے حل کے لئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام آفتاب سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران انجمن تاجران کے نمائندے اور پریس کے نمائندے بھی موجود تھی.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال, فوڈ اتھارٹی, اراضی ریکارڈ سنٹر, محکمہ صحت, میونسپل کمیٹی, نادرا, ویٹرنری ہسپتال اور دیگر محکموں کے حوالے سے لوگوں کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات صادر کیی.کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹی کے معاملات کو بہتر بنایا جائی, پارک کے قیام کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں. شہر میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر کیا جائی, پرائس کنٹرول کمیٹی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کری. انہوں نے کہا کہ نادرا آفس میں سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا. انہوں نے حکم دیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ہفتے میں ایک دن چوک سرور شہید میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں. ڈپٹی کمشنر نے کرسچین کمیونٹی کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنی.
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

5 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 week ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago