مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ریونیو لینڈ ریکارڈ سنٹر مظفرگڑھ سمیت ضلع کے تمام سنٹرز میں سٹاف کی ہڑتال کی بنا پر تربیت یافتہ پٹواریوں کو تعینات کردیا ،تاہم پاس ورڈ نہ ہونے کے باعث کمپیوٹرز آن لائن نہ ہو سکے،جس کی وجہ سے سنٹرز عملاً بند رہے،جبکہ سنٹرز پر آنے والے سائلین کو پیر سے معاملات کے درست ہونے کی نوید سنائی جاتی رہی .ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تعینات کردہ تمام پٹواری منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایم پی ڈی ڈی)سے تربیت یافتہ ہیں اور سنٹر سے متعلقہ تمام امورکو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان امور میں ماہر بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پٹواری متعلقہ انچارج سنٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈکی معاونت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ سنٹر میں کام کرنے والے سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر سنٹر کے کام کو جاری رکھنے کیلئے پٹواریوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے سنٹر میں تعینات پٹواریوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ سنٹر سے متعلقہ تمام امور کو دیانتداری اور ایمانداری سے سرانجام دیں اور عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…