Categories: NewsUrdu News

عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں، ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہر جمعہ کو کھلی کچہری لگائی جاتی ہے اوراس کے علاوہ وہ روزانہ صبح 10بجے سے 12تک تک اپنے دفتر میں بھی ضلع کی عوام کے مسائل سنتے ہیں اور ان کو میرٹ پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں، یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہی، کھلی کچہری میں سائلین نے محکمہ ریونیو، رحمان حاجرہ شوگر مل، گرمانی میں تجاوزات کے خاتمے، محکمہ ہائی وے ، ٹی ایم اے ، میپکو اور محکمہ تعلیم سے متعلق اپنے مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی، اس کے علاوہ پاسپورٹ آفس کے باہر موجود ایجینٹس، بھٹے اور آرامشین پر کام کرنیو الے مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کی سہولیات فراہم کرنے، زیر تعمیر سڑکوں کا جلد تعمیر کرنے، ٹوٹی ہوئی سٹرکوں کی تعمیرو مرمت کرانے کے اجتماعی مسائل پر بھی توجہ دلائی گئی ، جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کیلئے ہدایت جاری کی، سٹی کونسلر رانا مظہر نے شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے افسران سے اس سلسلے میں بات ہوگئی ہے ، جلد ہی شہر میں صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر شروع کیا جائے گا، سیوریج کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں میں شاہرات پر صفائی ہوگی ، دوسرے مرحلے مں ذیلی شاہرات کا شامل کیا جائے گا اور تیسرے مرحلے مں چھوٹی سٹرکوں اور گلیوں کو شامل کیا جائے گا، فیاض پارک کو بحال کیا جائے گا، سٹیڈیم میں نئی گھاس لگائی جائے گی، موسم بہار کی آمد آمد ہے جس میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی، مین چوراہوں پر شجر کاری کی جائے گی، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مفت ڈائیلسسز کی سہولت ختم کرنے پر متاثرین کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائیں اور یہ سہولت جلد سے جلد بحال کی جائے تاہم تشویشناک مریضوں کا ڈائیلسسز جاری رکھا جائے۔معذور افراد کی ملازمت کے متعلق شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں موجود سرکاری محکموں اور نجی اداروں میں معذور افراد کی بھرتی سے متعلقہ ڈیٹا مرتب کریں اور کوٹے کے مطابق ان کی بھرتی کو یقینی بنائیں۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء الحق، اسسٹنٹ کمشنر ظہور حسین بھٹہ سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago