News

عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او فرازاحمد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فرازاحمد نے خدمت آپ کی دہلیز پر کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دور دراز کے علاقوں میں موجود سات دریائی چیک پوسٹوں پر مکمل فعال فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے۔جن میں چوکی شاہ پور تھانہ خیر پور سادات ، چوکی مڈ والا تھا نہ صدر علی پور، چوکی رام پور تھانہ جتوء ، چوکی شاہ والی تھانہ کنداء چو کی دولت پور تھانہ کنداء، چوکی عیسن والی تھانہ محمود کوٹ ،اور چوکی لنڈی پتافی تھانہ بیٹ میر ہزار شامل ہیں۔

اب دیہاتی علاقوں کے لوگ بھی ان دریائی چوکیوں کے فرنٹ ڈیسک پر تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ان سہولیات میں ایف آئی آر کی کاپی، گمشدگی رپورٹ کا اندراج، کرایہ داری کا اندراج، جرم کی اطلاع اور آن لائن درخواست کا اندراج شامل ہیں۔

تمام دریائی چوکیوں کے فرنٹ ڈسک پر پڑھا لکھا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ،پولیس لوگوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے رات دن کوشاں ہے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دور دراز دریائی چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں پر دور دراز دیہاتوں کے لوگ بھی فرنٹ ڈیسک کی تمام سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago