مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فرازاحمد نے خدمت آپ کی دہلیز پر کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دور دراز کے علاقوں میں موجود سات دریائی چیک پوسٹوں پر مکمل فعال فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے۔جن میں چوکی شاہ پور تھانہ خیر پور سادات ، چوکی مڈ والا تھا نہ صدر علی پور، چوکی رام پور تھانہ جتوء ، چوکی شاہ والی تھانہ کنداء چو کی دولت پور تھانہ کنداء، چوکی عیسن والی تھانہ محمود کوٹ ،اور چوکی لنڈی پتافی تھانہ بیٹ میر ہزار شامل ہیں۔
اب دیہاتی علاقوں کے لوگ بھی ان دریائی چوکیوں کے فرنٹ ڈیسک پر تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ان سہولیات میں ایف آئی آر کی کاپی، گمشدگی رپورٹ کا اندراج، کرایہ داری کا اندراج، جرم کی اطلاع اور آن لائن درخواست کا اندراج شامل ہیں۔
تمام دریائی چوکیوں کے فرنٹ ڈسک پر پڑھا لکھا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ،پولیس لوگوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے رات دن کوشاں ہے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دور دراز دریائی چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں پر دور دراز دیہاتوں کے لوگ بھی فرنٹ ڈیسک کی تمام سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…