Categories: NewsUrdu News

عوام کے محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ایک منظم نظام بنایا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کے محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ایک منظم نظام بنایا جارہا ہے، جس سے ہر آنے والے سائل کا مسئلہ ایک دن میں حل کیا جائے گا، اس کو بار بار دفتر کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے، انہوں نے اراضی سنٹر اور تحصیل کمپلیکس میں دفتری امور کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت کو نیکی سمجھ کر کریں اور نیکی یہ ہے کہ لوگوں کی پریشانیاں ختم کی جائیں، آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، لمبی لمبی لائن کو ختم کیا جائے، ٹوکن جاری کرنے کیلے دو کاؤنٹر لگائے جائیں، انہوں نے کہا کہ کل کے مقابلے میں آج اراضی سنٹر کے حالات بہتر ہیں تاہم ابھی بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ اراضی سنٹر کو مثالی بنانا ہے جس کی دوسرے اضلاع میں تقلید کی جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو سے متعلقہ امور پر عوام کی پریشانیوں کو ختم کیا جائے ہم ہر قسم کی معاونت اور رہنمائی کریں گے، انہوں نے کہا کہ سائلین کے کام قانون کیمطابق کریں جو کام غیر قانونی ہو اس کو ہرگز نہ کیا جائے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجدشعیب خان ترین نے تحصیل کمپلیکس میں مال افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت کا مطلب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے جو نیکی بھی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago