News

عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کو سر سبز بنانا ہے ،سردار عون حمید ڈوگر

مظفرگڑھ۔22فروری  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی . 22  فروری 2022ء) :پارلیمانی سیکرٹری وممبر صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نے اپنی عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کو سر سبز بنانا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول مظفر گڑھ میں بوتل برش کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسٰی رضا نے بھی بوتل برش کا پودا لگا یا۔ پارلیمانی سیکرٹری عون حمید ڈوگر نے کہا کہ جنگلات جہاں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرتے ہیں وہاں یہ قدرتی آفات سے بھی محفوظ بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی خطہ ارض پر 25 فیصد حصہ پر جنگلات ضروری ہیں۔

ہم نے اس کا آغاز کر دیا ہے اور عوام کے ساتھ مل کر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ؎ گے۔

 

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسٰی رضا نے بتایا کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 30 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ جنگلات کے سیل پوانٹس سے صرف دو روپے میں پودا خرید کرشجر کاری مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور اس ملک کو سر سبز بنائیں۔ ڈی ای او اعجاز احمد نے بتایا کہ سکول میں 500 سے زائد پودے لگا ئے جائیں گے جن میں بوتل برش، امرود اورجامن کے پودے شامل ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق شجر کاری مہم میں سکاؤٹس کو شامل کیا گیا ہے جو نہ صرف پودے لگائیں گے بلکہ ان کی حفاظت کی بھی ذمہ داری نبھائیں گے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago