مظفرگڑھ۔22فروری (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی . 22 فروری 2022ء) :پارلیمانی سیکرٹری وممبر صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نے اپنی عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کو سر سبز بنانا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول مظفر گڑھ میں بوتل برش کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسٰی رضا نے بھی بوتل برش کا پودا لگا یا۔ پارلیمانی سیکرٹری عون حمید ڈوگر نے کہا کہ جنگلات جہاں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرتے ہیں وہاں یہ قدرتی آفات سے بھی محفوظ بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی خطہ ارض پر 25 فیصد حصہ پر جنگلات ضروری ہیں۔
ہم نے اس کا آغاز کر دیا ہے اور عوام کے ساتھ مل کر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ؎ گے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسٰی رضا نے بتایا کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 30 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ جنگلات کے سیل پوانٹس سے صرف دو روپے میں پودا خرید کرشجر کاری مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور اس ملک کو سر سبز بنائیں۔ ڈی ای او اعجاز احمد نے بتایا کہ سکول میں 500 سے زائد پودے لگا ئے جائیں گے جن میں بوتل برش، امرود اورجامن کے پودے شامل ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق شجر کاری مہم میں سکاؤٹس کو شامل کیا گیا ہے جو نہ صرف پودے لگائیں گے بلکہ ان کی حفاظت کی بھی ذمہ داری نبھائیں گے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…