Categories: NewsUrdu News

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے کام اپنی ذمہ داری سمجھ کر کئے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں تعیناتی کے دوران ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو کام بھی کئے اپنی ذمہ داری سمجھ کر کئے جس میں سیاسی نمائندگان، ضلعی انتظامیہ، دیگر محکموں او ر سول سوسائٹی کی بھر پور معاونت رہی، مظفرگڑھ جو جنوبی پنجاب کا پسماندہ ضلع تصور کیا جاتا تھااس کو بڑے شہروں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی اور کسی حد تک کامیابی حاصل کی تاہم ابھی بھی اس کو ایک مکمل شہر بنانے کیلئے بہت کچھ کرنے کی گنجائش ہے۔یہ بات انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جو وقت اور وسائل ملے اس کو شہر کو بہتر بنانے اور عوام کی فلاح پر صرف کیا۔

 قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ٹیم لیڈر کے طور پر اپنی ذمہ داری بڑے احسن طریقہ سے نبھائیں، آپ جیسے متحرک، انتھک اور بے لوث آفیسر بہت کم ہوتے ہیں، وقت کی پابندی اور دسپلن آپ کے رہنما اصول رہے، قائد اعظم کے فرمان کام کام اور کام کا آپ عملی نمونہ ہیں۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نیاز احمد گشکوری، ملک خیر محمد بدھ، ایم ایس مہر اقبال، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرگڑھ نعیم احمد خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کو ضلع میں تعلیم و صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کرنے، انفراسٹرکچر کے قیام جس میں فیاض پارک، تلیری باغ، یاد گار کلب، فیصل سٹیڈیم کی بحالی، سہولت سنٹر،ہیلپ لائن، آڈیٹوریم کا قیام شامل ہیں، ڈائیلسس سوسائٹی، عوامی دسترخواں جیسے فلاحی کام شروع کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کے ساتھ ضلع میں قیام امن اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بہتر کوارڈینیشن رہی،آپ کی قائدانہ صلاحیت میں ایک پٹواری اور کنسٹیبل سے لے کر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی تک ایک منظم اور مربوط رابطہ قائم رہاجو اپنی مثال آپ ہے۔ الوداعی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کے تعیناتی کے دوران مظفرگڑھ کی تعمیرو ترقی پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنران، صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کو تحائف اور گلدستے پیش کئے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی، سی ای او تعلیم مسعود ندیم، سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ رانا محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد، اسسٹنٹ کمشنر علی پور محمد عامر، اسسٹنٹ کمشنر احمد پو ر سیال اسد علی بدھ، انجمن تاجران سے ملک جاوید، امیر حسن، شیخ عامر سلیم سمیت ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

7 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

7 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

7 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago