Categories: NewsUrdu News

عوام کیلئے فری رورل ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے، سرداراقبال پتافی

مظفرگڑھ۔15 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2017ء)وا ئس چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ سردار اقبال پتافی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ کے تمام علاقوںکے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے،انکا کہنا تھا کہ دیہات کی عوام کیلئے فری رورل ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے۔اداروں کی طرف سے مظفرگڑھ کے ہیلتھ سسٹم پر کی گئی ریسرچ نظام کو بہتر بنانے میں بھر پور مددگار ثابت ہوگی۔یہ بات انہوںنے ضلع کونسل میں شرکت گاہ اور سائیکوپ کی طرف سے مظفرگڑھ کے ہیلتھ سسٹم پر کی گئی سوشل ریسرچ کے نتائج بارے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی و طبی ماہرین نے خطاب کیا،تقریب میں چیئر مین یونین کونسل سید جمیل شاہ، افضل چوہان، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فرزانہ کوثر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں ، این جی اوزاور میڈیا کو ملکر ہیلتھ سسٹم کی سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago