Categories: NewsUrdu News

عوام کو فور ی او رسستا انصاف پہنچانے کیلئے وفاقی محتسب اہم کردار ادا کررہا ہے، ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اکتوبر2019ء) دور دراز علاقوں کی عوام کو فور ی او رسستا انصاف ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے وفاقی محتسب اہم کردار ادا کررہا ہے، وفاقی محکموں سے متعلق شکایات ہر بغیر کسی وکیل اور بغیر کسی فیس کے انصاف فراہم کیا جاتا ہے یہ بات ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبدالحمید نے مظفرگڑھ کے ضلعی آفس میں وفاقی محکمہ جات سے متعلق عوام شکایات کی سماعت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر درج شکایات کا دونو ں فریقین سے دلائل سن کر 30دن کے اندر فیصلہ کیا جاتا ہے، ریجنل آفس میں 60دن کے اندر فیصلہ کیا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 80سے زائد ایڈوائزر وفاقی محتسب کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایڈوائزر وفاقی محتسب کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں وفاقی محتسب سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ عوام اپنے مسائل و شکایات کا فوری اور سستا انصاف کیلئے وفاقی محتسب سے رابطہ کرسکے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی فرد کو وفاقی محکمہ جات جس میں واپڈا، سوئی گیس، نادرا، محکمہ ڈاک، ریلوے و دیگر محکمہ جات شامل ہیں سے شکایات ہو تو وہ سادہ کاغذپر ضلع میں قائم دفتر میں اپنے درخواست دے سکتا ہے، تمام درخواست آن لائن کی جاتی ہے اور متعلقہ محکموں سے جواب طلب کیا جاتا ہے اور 30د ن کے اندر فیصلے کو یقینی بنایا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 2018میں وفاقی محتسب کو 70ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں ے واپڈا سے متعلقہ 13درخواستوں و شکایات کی سماعت کی او ر سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے مناسب احکامات صادر کئے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago