Categories: NewsUrdu News

عوام کو فوری او رسستا انصاف کی فراہمی کیلئے مصالحتی کمیٹیاں اہم کر دار ادا کر رہی ہیں ،ڈی پی او صادق علی ڈوگر

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اکتوبر2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا ہے عوام کو فوری او رسستا انصاف کی فراہمی کیلئے مصالحتی کمیٹیاں پولیس افسران کے تعاون سے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، معمولی نوعیت کے جرائم، گھریلو معاملات اور تصفیہ طلب معاملات کو کورٹ کچہری کی بجائے مصالحتی کمیٹیوں میں احسن طریقہ سے حل کیا جا سکتا ہے یہ بات انہوں نے تھانہ رنگ پور میں مصالحتی کمیٹی کے ممبران فاروق احمد کھیڑا اور دیگر سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا مصالحتی کمیٹیاں بنانا ایک احسن اقدام ہے جس سے عوام کو فوری انصاف میسر آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ ممبرا مصالحتی کمیٹی سیاسی، خاندانی اور علاقائی وابستگی سے بالا تر ہو کر میرٹ پر کام کریں تاکہ انصاف کو بول بالا ہواور ہر سائل کو انصاف مہیا ہو، اس موقع پر ممبر مصالحتی کمیٹی فاروق احمد کھیڑا نے کہا کہ علاقہ کی عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کیلئے ممبران مصالحتی کمیٹی غیر جانبدار کردار ادا کررہی ہے اور محکمہ پولیس کی ہر ممکن معاونت کررہی ہے اور علاقہ میں مستقل قیام امن کیلئے ممبران مصالحتی کمیٹی مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago