Categories: NewsUrdu News

عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا ہماری ڈیوٹی کے فرائض میں شامل ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2019ء) میرٹ پر کام کرنا اولین ترجیح ہے عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا ہماری ڈیوٹی کے فرائض میں شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور کا کھلی کچہری سے خطاب۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے ویژن کے مطابق مظفر گڑھ میں کیا گیا کھلی کچہری کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے تلاوت کلام پاک سے کیا ،کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران،میڈیا نمائندگان اور معززین علاقہ و شہری مظفرگڑھ موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس امجدجاویدسلیمی کی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل براہ راست سن کر ان کو فوری حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل براہ راست سنتے ہوئے انہیں فوری حل کرنے کے موقع پر احکامات صادر کئے۔ انہوں نے کہا اگر کسی بھی فرد کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو اس کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرا ویژن ہے کہ معاشرے میں امن اور ترقی کی فضا قائم کرنے کے لئے ہر کام کو سو فیصد میرٹ پر کیا جائے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago