Categories: NewsUrdu News

عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چیئرمین ضلع کونسل عمرخان گوپانگ

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 مارچ2018ء) ضلع کونسل مظفرگڑھ کے چیئرمین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار حافظ محمد عمر خان گو پانگ نے کہا ہے کہ تحصیل علی پور کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے ،سلطان پور ، سیت پور ، خیر پور سادات، فتح پور میں جلد ہی صا ف پانی کی فراہمی منصوبہ پر کام شروع کر دیا جائے گا فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے تاخیر کا شکار ہیں‘ فنڈز ملتے ہی سب سے پہلے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں حلقہ کے عوام کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے سب سے زیادہ منصوبے تحصیل علی پور میں مکمل ہوئے ہیں تاریخ میں پہلی بار تحصیل علی پور کے علاقوں میں کارپیٹیڈ روڈ بنائے گئے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربستی لانگ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے معززین علاقہ اور یونین کونسل کے چیئرمین سید طاہر رضا بخاری ایڈووکیٹ ،کونسلر ملک رجب حسین لانگ، جام اللہ بخش سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل علی پور کے جن علاقوں میں مضر صحت پانی ہے وہاں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہے انشاء اللہ جلد ہی فتح پور خیر پور سادات ، سلطان پور ، سیت پور یوسی لتی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین سید طاہر رضا بخاری نے بتلایا کہ علی پور کی تاریخ میں پہلی بار علاقوں میں کارپیٹیڈ روڈ تعمیر کئے گئے ہیں گوپانگ گروپ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

7 hours ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

5 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago