مظفر گڑھ۔9 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 فروری2017ء) عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے قصبہ بصیرہ اور خانگڑھ میں دیہی مراکز صحت کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس سلسلے میں کوئی سستی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹراور عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقع پر انہوںنے ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے ، ہسپتال میں آنے والے مریضوں بالخصوص رات کے وقت ایمر جنسی میں آنے والے مریضوں کو ترجیح بنیادوں پر میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جائیں، تمام ادویات کی ہسپتال سے مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوںنے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور ریکارڈ کی پڑتال کی، ہسپتال میں داخل مریضوں سے بات کرتے ہوئے ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…