Categories: NewsUrdu News

عوام کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی اداروں سے بھی معاونت لی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے عوام کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی اداروں اور افراد سے بھی معاونت لی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں دماغی امراض کی علاج کیلئے مخیر اداروں اور افراد کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دماغی امراض کے علاج و معالجے کے شعبے کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جبکہ رجب طیب اردگان ہسپتال میں دماغی امراض کے علاج کا سٹیٹ آف دی آرٹ شعبہ قائم کیا جائے گاجو پاکستان میں اپنی نوعیت کا بہترین شعبہ ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں مخیر ادارے کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں ماہر نفسیات ہدیٰ زیناتی، ماہر دماغی امراض غلام قادر اور ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ شامل تھے، جبکہ ملاقات میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمود ٹیکسٹائل ملز ایوب شاہ، سی ای او صحت ڈاکٹر رفیق بھٹی ، ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ، ڈاکٹر عرفان جاوید میڈیکل ڈائریکٹر رجب طیب اردگان ہسپتال، ڈاکٹر جاوید حسن سوشل سیکورٹی ہسپتال مظفرگڑھ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں دماغی امراض کے علاج کیلئے سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago