Categories: NewsUrdu News

عوام کوبلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،کمشنر

مظفر گڑھ۔19 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 مارچ2018ء)عوام کوبلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیوٹی سے غیر حاضرڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کا کڑا احتساب کیا جائیگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے گزشتہ روزمختلف دیہی مراکز صحت کی جانچ پڑتال کے نتیجے میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہی، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے ڈاکٹر شاہد مگسی سی ای او صحت ، ڈاکٹر کاظم خان ، ڈاکٹر اقبال مکول ، ڈی ایچ اوز اور ڈاکٹر پنجتن ، ڈاکٹر امیر بخش ڈاکٹر سعید احمد ڈپٹی ڈی ایچ کے ہمرا دیہی مرکز صحت شہر سلطان ،سیت پور ،خیر پور اور شاہ جمال کا اچانک معائنہ کیا اور ایمرجنسی پر معمور عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر نعمان الحق ،ڈاکٹر فرحان گوہر ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر انہیں ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیر حاضری کی پاداش میں ایڈہاک ملازمت سے برخاست کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی ڈیوٹی تفویض نہ کئے جانے اور غیر ذمہ دارانہ طرزعمل پر سیت پور اور خیر پور سادات کے سینئر میڈیکل آفیسرز کی جواب طلبی کی گئی ہے ، ڈپٹی کمشنرنے دیہی مرکز صحت شہر سلطان میں ڈاکٹر جمیل کی غیر حاضری اور محمد ناصر چپڑاسی کی جانب سے مریض کو ٹیکہ لگائے جانیکا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر کاظم خان اور ڈپٹی ڈی ایچ او جتوئی کو انکوائری آفیسر مقر ر کردیا ہے اور انہیں دو دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کی روشنی میں ڈاکٹر شاہد مگسی نے اپنے ایک مراسلہ میں ڈی ایچ اوز اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دیہی مراکز صحت کی مانٹرننگ اور حاضری یقینی بنائیں اور کسی بھی غیر تسلی بخش صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago