مظفرگڑھ ۔01اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی-۔یکم اپریل۔2016ء) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی افزائش شروع ہو جاتی ہے جس سے ڈینگی سمیت دیگر بیمارپیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ، لہذا اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھا جائے تاکہ ڈینگی سمیت تمام بیماریوں سے محفوظ رہا جائے۔ یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلے میں منعقد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم شروع کی جائے ، سیمینار منعقد کرائے جائیں، آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے اور عوام میں اس مرض کے خلاف شعور بیدار کیا جائے۔انہوں نے ضلع بھر کے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں صفائی اورستھرائی کا معقول انتظامات کئے جائیں ، کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو فوری طو رپر تلف کیا جائے اور کھڑے پانی کو خشک کیا جائے ، قبرستانوں ، سروس اسٹیشن اور ٹائر شاپس کا معائنہ کیا جائے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی او نے ای ڈی او صحت کو ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں مچھروں کے لاروے کی تلفی کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق متعلقہ محکموں کو ان کی ذمہ داری سے آگاہ کیا جائے تاکہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہا جائے ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…