Categories: NewsUrdu News

عوام میںووٹ سے متعلق شعور اور آگاہی بیدار کی جائے، چوہدری محمد اکرم

مظفر گڑھ۔29 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر شہری کے ووٹ کا اندراج اس کے متعلقہ حلقے میں ہو اور اس کے تمام کوائف بھی درست ہوں ، یہ بات انہوں نے ابتدائی ووٹرز فہرستوں کے اجراء کے بعد ان کے درستگی کے سلسلے میںسیاسی، سماجی اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام میں یہ شعور اور آگاہی بیدار کی جائے کہ ایک شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کیلئے پاکستان کے ہر فرد ، مردو عورت اپنے اپنے ووٹ کا صحیح اندراج کرائے تاکہ ووٹ ڈالٹے وقت کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے بتایا کہ ابتدائی غیر حتمی فہرستوں کے مطابق ضلع میں 19لاکھ 90ہزار151ووٹ کا اندراج کیا گیا ہے، جس میں 11لاکھ6ہزار724مرد ووٹ اور 8لاکھ82ہزار 863خواتین ووٹ شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں قانونگوئی کی سطح پر 69ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ضلع کے 27اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران کے دفاتر اور ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں یہ ووٹر ز فہرستیں دستیاب ہیں،جہاں سے اپنے اپنے ووٹ کے اندراج کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ڈسپلے سنٹرز پر ووٹ کے اندراج ، اعتراض اور درستگی کے فارم بھی دستیاب ہیں جو پر کرکے موقع پر جمع کرائے جاسکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ قانون نے مطابق قومی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق ہی ووٹ تبدیل کرایا جاسکتا ہے، درستگی کا عمل 24اپریل تک جاری رہے گا، اس کے علاوہ بذریعہ موبائل 8300پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر میسج بھیج کر ووٹ کے اندراج کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، سماجی کارکن ام کلثوم سیال، میاں محمود، محمد اختر، کلیم اللہ، ناظم بلوچ، ارشاد حسین، سیاجی نمائندے شیخ حبیب الرحمن، امیر اکبر سیال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago