News

عوام سبسڈی والے سستے آٹے کی فراہمی میں کرپشن کی نشان دہی کریں،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 جنوری2023ء) اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے عوام کی سہولت کے لئے تحصیل علی پور میں سستے آٹے کے 8 پوائنٹس قائم کر دیئے۔

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حیدر نے سستے آٹے کے حصول کےلئے عوام کی طویل قطاروں اور بے پناہ رش کو دیکھتے ہوئے عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلئے سلطان پور،سیدپور خیرپور سادات سمیت علی پور شہر میں سستے آٹے کے 8 پوائنٹس قائم کر دیئے ہیں،جہاں سرکاری سبسڈی والے سستے آٹے کا 10 کلو کا تھیلہ 648 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے،خواتین کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ساتھ واقع ریسٹ ہاؤس کے گراؤنڈ میں سستے آٹے کا پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں صرف خواتین کو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سرکاری سبسڈی والے سستے آٹے کی فراہمی میں کرپشن یا سستے آٹے کی ہوٹل یا دوکانوں پر فروخت کی نشاند دہی کریں تا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago