مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 فروری2023ء) کنسلٹنٹ محتسب پنجاب مظفرگڑھ راؤ محمد سلیم نے کہا ہے کہ صوبائیمحتسب پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں محکموں کے خلاف عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے اور ان کی داد رسی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں مرحوم رحیم بخش کی بیوہ بیٹی نے درخواست دی کہ پینشن قوانین کے مطابق مرحوم ریٹائرڈسرکاری ملازم کی پینشن پر بیوہ بیٹی کا حق بنتا ہے لیکن گیارہ سال سے وہ اس حق سے محروم ہے۔
کنسلٹنٹ محتسب پنجاب مظفرگڑھ راؤ محمد سلیم نے بتایا کہ معاملے کو میرٹ پر دیکھا گیا اور درخواست گزار کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مظفرگڑھ سے گیارہ سال بعد ماہانہ پینشن منظور کرائی گئی اور پینشن کے گیارہ سال کے بقایا جات مبلغ14لاکھ 68ہزار726روپے بیوہ بیٹی کو اداکرادئیے گئے ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…