مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،تمام شکایات اورمسائل کو میرٹ پر حل کیا جاتا ہے اگر کوئی سرکاری آفیسر یااہلکار کسی بھی جائز کام کیلئے رشوت کی مد میں رقم طلب کرتا ہے تو اس کو رقم دینے کی بجائے میرے پاس آئیں اگر کام میرٹ پر ہوا تو نہ صرف کام کیا جائے گا بلکہ اہلکار کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی یہ بات انہوں نے ضلع کونسل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید بھی ان کے ساتھ تھے۔ مظفرگڑھ کے شہری عامر کاظمی کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے انجمن تاجران اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس کے مستقل حل کیلئے پلان مرتب کیا جائے جلد ہی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے فرداً فرداًمسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی جبکہ پولیس سے متعلقہ شکایات ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام عباس نے سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے مناسب احکامات صادر کئے۔ کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو، اے ڈی ایل آر، تحصیلدار سمیت محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…